0
Tuesday 22 Apr 2014 14:26
کراچی آپریشن ایم کیو ایم پیپلزپارٹی اتحاد سے متاثر نہیں ہوگا

سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کا فیصلہ اعلٰی قیادت کی مشاورت سے ہو گا، شرجیل میمن

سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کا فیصلہ اعلٰی قیادت کی مشاورت سے ہو گا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کا فیصلہ اعلٰی قیادت کی مشاورت سے ہو گا، دونوں جماعتوں میں کافی مفاہمت ہو گئی ہے۔  سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کا فیصلہ اعلٰی قیادت کی مشاورت سے ہو گا۔ دونوں جماعتوں میں کافی مفاہمت ہو گئی ہے۔ چند روز میں ایم کیو ایم کی شمولیت سے متعلق بات واضح ہو جائے گی۔ جمہوریت پسند جماعتوں کا آپس میں مل کر کو کام کرنا اچھا اقدام ہے۔ کراچی کے حالات پر کل قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بریفنگ دی ہے۔ کراچی آپریشن ایم کیو ایم پیپلزپارٹی اتحاد سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے۔ آپریشن کی وجہ سے کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی پی پی، ایم کیو ایم کے درمیان کافی مفاہمت ہوگئی ہے لیکن اتحاد کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما عرفان اللہ مروت کہتے ہیں کہ دیکھنا ہے کہ یہ اتحاد کب تک چلے گا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیرصدرات شروع ہوا۔  اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی پی ایم کیو ایم کے اتحاد کی باتیں مفروضے پرمبنی ہیں، فیصلہ اعلٰی قیادت کرے گی۔ دونوں جماعتوں میں کافی مفاہمت ہو گئی ہے۔ چند روز میں ایم کیو ایم کی شمولیت سے متعلق بات واضح ہو جائے گی۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ نون کے رہنما عرفان اللہ مروت کہتے ہیں کہ دیکھنا ہے کہ یہ اتحاد کب تک چلے گا۔
اللہ کرے اس بار بہتری آئے ماضی میں اکٹھے بیٹھے تھے تو کوئی بہتری نہیں آئی تھی۔ کراچی آپریشن سے متعلق سوال پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے، آپریشن کی وجہ سے شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 375346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش