0
Saturday 26 Apr 2014 09:42

نوجوانوں کی گرفتاریوں کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد احتجاج

نوجوانوں کی گرفتاریوں کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد احتجاج
اسلام ٹائمز۔ انتخابی عمل کے دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف پلوامہ، شوپیاں، بارہمولہ اور حاجن میں احتجاجی مظاہروں کے دوران خشت باری کررہے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گولوں کے علاوہ پیلٹ بندوق اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجن بھر افراد زخمی ہوئے، شوپیان میں گرفتاریوں کے خلاف 5ویں روز بھی حالات پرتناؤ رہے جس دوران پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں، احتجاجی مظاہرین صبح سویرے ہی گھروں سے باہر آئے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑا کیں، مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولنگ ختم ہوتے ہی پولیس و فورسز اہلکا روں نے قصبہ کے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ کی جبکہ گذشتہ کئی دنوں سے درجنوں نوجوانوں کو پولیس نے بلاوجہ گرفتار کیا، ادھر پلوامہ میں گرفتاریوں کیخلاف قصبے کے مرن چوک، راجپورہ، بس اسٹینڈ اور پولیس تھانے کو نشانہ بناتے ہوئے خشت باری کی گئی، پولیس و فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے چلائے تاہم نوجوانوں نے خشت باری جاری رکھی جس کے بعد فورسز نے مشتعل بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں فائرینگ بھی کی، حاجن میں گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مظاہرین نے جب آرمی گڈ ول سکول کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر ہونے کی ہدایت دی تاہم مظاہرین نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پیش قدمی جاری رکھی، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد نوجوان مشتعل ہونے کے بعد خشت باری کرنے لگے، قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گولے داغے اور بعد میں پیلٹ بندوقوں کا استعمال کیا گیا اور ہوا میں بھی گولیاں چلائیں۔
خبر کا کوڈ : 376512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش