0
Monday 28 Apr 2014 11:27

پاراچنار، بوشہرہ کے باشندوں کا حکومت کی یکطرفہ کاروائی کے خلاف دھرنا

پاراچنار، بوشہرہ کے باشندوں کا حکومت کی یکطرفہ کاروائی کے خلاف دھرنا
اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ کے رویے کے خلاف بوشہرہ کے قبائل نے احتجاجًا اپنا گھر بار چھوڑ کر صحرا میں ڈھیرے ڈال دیے۔ پاراچنار کے نواحی علاقے بوشہرہ کے رہائشی حاجی ملک رحمت علی، ھدایت علی، حاجی منصب، حاجی صفت اور دیگر عمائدین کا کہنا تھا کہ افغانستان سے لوگوں نے آکر ہماری زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ اور اس حوالے سے انہیں انتظامیہ کا مکمل اشیر باد حاصل ہے، جس کے باعث ہماری کوئی بات نہیں سنی جاتی۔ 
چنانچہ قبائل نے مایوس ہوکر احتجاجًا اپنے آبائی گاوں سے نقل مکانی کردی اور صحرا میں ٹینٹ لگا کر ڈھیرے ڈال رکھے ہیں۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ گو کہ نقل مکانی کے باعث انکے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا ہے۔ تاہم وہ اپنے جائز مطالبات منوانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ قبائلی عمائدین نے حکام سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 377005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش