0
Saturday 3 May 2014 08:08

مقبوضہ کشمیر، عوامی احتجاج بھارت نوازوں کیلئے چشم کشا، میرواعظ عمر فاروق

مقبوضہ کشمیر، عوامی احتجاج بھارت نوازوں کیلئے چشم کشا، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے عوامی احتجاج کو بھارت نواز لیڈران کیلئے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل ایک لاحاصل مشق کے سوا کچھ بھی نہیں، انہوں نے شہر خاص میں کرفیو کے مسلسل نفاذ کو انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تاریخی جامع مسجد سمیت کئی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر بھی پابندی رکھی گئی، میرواعظ عمر نے جمعۃ المبارک کے متبرک موقعے پر شہر سرینگر میں لگاتار اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ سے کشمیر کی مرکزی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگر سمیت دیگر اہم مذہبی مقامات میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو ناممکن بنانے کی حکومتی کاروائیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے، حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے عام لوگوں کو بدستور مسلسل اور سخت ترین کرفیو میں رکھ کر انہیں بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھنے کی کارروائی کو حکمرانوں کی طرف سے انتقام گیرانہ رویہ قرار دیا۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ آج از خود دوسرے دن بھی کشمیری عوام نے ہڑتال اور بھرپور احتجاج کر کے ظلم و تشدد قتل و غارت گری، انسانی حقوق کی پامالیوں اور طاقت کے بل پر انتخابی ڈرامے رچانے کے خلاف جس طرح اپنے مجروح جذبات کا اظہار کیا وہ مقامی حکومت اور بھارتی حکومت کے لئے نہ صرف چشم کشا ہے بلکہ اس سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ جہاں انسانی جان و مال فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہو اور لوگ عدم تحفظ کے شکار ہوں، وہاں اس طرح کا انتخابی عمل ایک لاحاصل مشق کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بشیر احمد بٹ کی بہیمانہ ہلاکت پر حکومت اور بھارت نواز جماعتوں کو مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے اس قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے، انہوں نے قابض فورسز کے ہاتھوں بلاجواز فائرنگ کے نتیجے میں زخمی افراد جن میں معصوم سہیل احمد کینو ولد بلال احمد کینو سکونت مہاراج گنج، جو ونٹیلیٹر پر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے، کی فوری صحت کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 378726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش