0
Sunday 4 May 2014 09:47

اوکاڑہ، خاتون سمیت 2 دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد

اوکاڑہ، خاتون سمیت 2 دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اوکاڑہ کے علاقے محبوب ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا ہے جہاں اہلکاروں نے ایک عورت اور مرد دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ حساس ادارے نے دونوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان شہر میں اہم سرکاری تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ قبل ازیں لاہور کے علاقے بادامی باغ سے بھی ہفتہ کے روز دو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بادامی باغ سے پکڑے جانے والے دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لاہور میں اہم  شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ لاہور اور اوکاڑہ سے پکڑے جانے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ چاروں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ان کی مدد کرنے اور انہیں رہائش فراہم کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کرئے گی اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ ان کو مالی سپورٹ کون فراہم کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 379056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش