0
Tuesday 6 May 2014 23:25

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کاروائی، کالعدم جماعت کا ایک دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کاروائی، کالعدم جماعت کا ایک دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بند کورائی روڈ پر واقع علاقہ جاوید آباد میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کاروائی انجام دی۔ جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ جاوید آباد کے ایک مکان میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے تین افراد چھپے ہوئے ہیں۔ جس پر تھانہ صدر پولیس نے ایلیٹ اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے نتیجے میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ ایک دہشت گرد جس کی شناخت نصیب اللہ محسود نامی شخص کے طور پر ہوئی ہے، نے شدید فائرنگ کے ذریعے سکیورٹی فورسز کو کافی دیر روکے رکھا۔ اسی دوران اسرار االلہ اور اکرام خان نامی دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جب نصیب اللہ محسود نامی دہشت گرد کے قریب پہنچے تو اس نے اپنے ہی دستی بم کے ذریعے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جس میں کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ جبکہ دہشت گردوں کے مکان سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والے افراد بھی اسی کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 379891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش