0
Friday 9 May 2014 19:38

بیرون ملک ناجائز اثاثے، نواز شریف سمیت 26 سیاستدانوں کو نوٹس جاری

بیرون ملک ناجائز اثاثے، نواز شریف سمیت 26 سیاستدانوں کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سمیت 26 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک سے وطن واپس لانے کے لیے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس خالد محمود خان نے 26 سیاست دانوں کے اثاثے وطن واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف، عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 26 سیاستدانوں نے غیر قانونی طور پر اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک منتقل کیے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کا حکم دے کر انہیں قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کرے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت 26 سیاستدانوں کو 19 مئی تک جواب داخل کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 380870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش