0
Saturday 10 May 2014 17:32

عمران خان اور قادری 11 مئی کو مخفی ایجنڈے کے تحت ڈھونگ رچانا چاہتے ہیں، برجیس طاہر

عمران خان اور قادری 11 مئی کو مخفی ایجنڈے کے تحت ڈھونگ رچانا چاہتے ہیں، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری 11 مئی کو انتخابی دھاندلی کے خلاف نہیں بلکہ کسی مخفی ایجنڈے کے تحت احتجاجی ڈھونگ رچانا چاہتے ہیں۔ جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد بحال ہوئی ہے۔ ملک بڑی مشکل سے اقتصادی بحرانوں سے نکل کر مضبوطی کی جانب گامزن ہوا ہے جسے کچھ ملک دشمن قوتیں برداشت نہیں کر پا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو مسائل میں گھیرا دیکھنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ایک ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ طاہر القادری اس سے قبل جنوری 2013ء میں ملکی نظام کو درہم برہم کرنے کے لئے ایک سازش کر چکے ہیں جو کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ملک بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے پھر وہی عناصر غیر ملکی آشیر باد پر دوبارہ سرگرم ہو چکے ہیں تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 381206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش