0
Wednesday 14 May 2014 21:05

وزیراعظم نواز شریف کی تجاویز پر آگے بڑھیں گے، جنرل راحیل شریف

وزیراعظم نواز شریف کی تجاویز پر آگے بڑھیں گے، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کراچی میں امن کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پوری ایمانداری اور خلوص سے مدد کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سیاسی قیادت پولیس کی سیاست سے پاک تقرریاں اور تبادلے کر سکتی ہے، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ سیاسی قیادت صحیح طور پر پولیس کو مسلح اور مضبوط کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعتوں اور جمہوری قوتوں کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں، اگر ہر ایک چاہتا ہے تو پھر ہم سب کو مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں پاک فوج کا خلوص 100 فیصد ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی پوری ایمانداری اور خلوص سے مدد کریں گے۔ جرل راحیل شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تجاویز پر آگے بڑھیں گے اور ہم سے جب بھی مدد مانگی گئی ہم ایمانداری سے تجاویز دیں گے اور تعاون بھی کریں گے اور اس سلسلے میں واضح ہدایات دے دی گئی ہیں کہ ہم آگے بڑھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 382508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش