0
Sunday 18 May 2014 10:25

آئندہ ہفتے تک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کی وفاق کی یقین دہانی

آئندہ ہفتے تک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کی وفاق کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے سیاسی رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو الطاف حسین کے اوور سیز شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک ان کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا اور جلد اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرلی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابطہ کار کی یقین دہانی کے بعد الطاف حسین نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور احتجاجی پالیسی کے فیصلے کو واپس لے لیا۔ اس رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی قیادت کو کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کراچی کی ترقی کے لئے وزیراعظم جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے، مستقبل میں دونوں جماعتوں میں ورکنگ ریلشن شپ بڑھائی جائے گی۔ وفاق نے ایم کیو ایم کو کہا ہے کہ گورنر سندھ کے حوالے سے بھی ناراضگی کو دور کیا جائے، وفاق چاہتا ہے کہ وہ اپنے منصب پر فائز رہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف الطاف حسین کے اوور سیز شناختی اور پاسپورٹ جاری کے معاملے کو حل کے لئے سیاسی رابطہ کار کو ہدایت کی تھی اور ان کے رابطے کامیاب رہے۔
خبر کا کوڈ : 383737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش