0
Sunday 18 May 2014 18:14

نریندر مودی کے وزیراعظم بنتے ہی پاک بھارت دوستی کا بھانڈا پھوٹ جائیگا، حافظ سعید

نریندر مودی کے وزیراعظم بنتے ہی پاک بھارت دوستی کا بھانڈا پھوٹ جائیگا، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف امریکی دوستی کی سوچ ترک کر دیں، نریندر مودی کے وزیراعظم بنتے ہی پاک بھارت دوستی کا بھانڈا پھوٹ  جائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھارت کو افغانستان میں قونصلیٹ کھولنے کا موقع فراہم کیا اور یہ قونصل خانے پاکستان کے خلاف جنگی مراکز کے طور پر استعمال ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے امریکہ کو شکست سے دوچار کیا۔ حافظ سعید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے دوستی کے دائرے سے نکل کر سوچیں، بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار نہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا جو خوش آئند ہے، وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ کے قائد کی حیثیت سے کشمیر پر قائد اعظم کا موقف دوہرائیں، خطے کے حالات بدل چکے ہیں، اب ڈرنے کی بجائے جرات مندانہ فیصلے کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 383827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش