0
Monday 19 May 2014 17:44
ایم ڈبلیو ایم کا شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف 23 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی، تکفیریوں کی فائرنگ سے شیعہ رہنماء شوکت شیرازی اپنے اہلسنت دوست سمیت شہید

کراچی، تکفیریوں کی فائرنگ سے شیعہ رہنماء شوکت شیرازی اپنے اہلسنت دوست سمیت شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، میٹھادر میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ شیرازی کے متولی شوکت شیرازی اپنے اہلسنت دوست کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں جبکہ دیگر واقعات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے عائشہ منزل میں شیعہ نوجوان سجاد حسین اور لیاقت آباد میں ماتمی انجمن شباب المومنین کے رکن آغا مسعود شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام و ملک دشمن دہشت گردوں نے شوکت شیرازی کو اُس وقت گولیاں مار کے شہید کیا جب وہ اپنے اہلسنت دوست کے ساتھ ناظم آباد جا رہے تھے۔ شوکت شیرازی امام بارگاہ شیرازی کے متولی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولٹیکل کونسل کے رکن تھے۔

عائشہ منزل کے قریب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 35 سالہ شیعہ نوجوان سجاد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ دہشت گردی کے اور واقعہ میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ماتمی انجمن شباب المومنین کے رکن شیعہ عزادار آغا مسعود کو شہید کر دیا۔ آغا مسعود اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں آغا مسعود موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شوکت حسین شیرازی اور انکے اہلسنت دوست قیصر سمیت دو شیعہ نوجوانوں سجاد حسین اور آغا مسعود کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد گلستان جوہر، ابو الحسن اصفہانی روڈ، انچولی، ملیر اور رضویہ سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 23 مئی بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 384151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش