0
Sunday 25 May 2014 22:08

الطاف حسین کو فادر آف نیشن کہنا قائد اعظم کی توہین ہے،سید وسیم اختر

الطاف حسین کو فادر آف نیشن کہنا قائد اعظم کی توہین ہے،سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تصویر کے ساتھ فادر آف دی نیشن کی عبارت والے سائن بورڈ لگانا انتہائی شرمناک فعل اور قائداعظم محمد علی جناح کی تضحیک کے مترادف ہے۔ حکومت اس واقعہ کا فوری نوٹس لے۔ اس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کے موجب کو ایسے القابات سے نوازنا توہین ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ایم کیو ایم ایک فاشسٹ تنظیم ہے جس نے 25 برسوں سے کراچی کا امن تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک برطانوی شہری کو فادر آف دی نیشن لکھنے پر ایم کیو ایم پوری قوم سے معافی مانگے اور شہر قائد سے تمام سائن بورڈ کو فی الفور ہٹایاجائیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں تصادم کی فضاء قائم کی جارہی ہے جس کا نقصان صرف اور صرف ملک وقوم کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایماندار افسروں کو امن وامان کی بہتری کے حوالے سے کام کرنے نہیں دیا جاتا۔ حکومت پاکستان عسکری ونگز رکھنے والی لسانی تنظیموں پر پابندی عائد کرے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا حب ہے لہٰذا اس پر قبضہ کرنے کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے جرائم پیشہ عناصر کے درمیان گینگ وار کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ حکومت 8 ماہ سے جاری آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرے۔ جب تک تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر امن وامان کی بہتری کے لئے کام نہیں کیا جاتا۔ کراچی شہر کے حالات میں کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہو سکتی۔
خبر کا کوڈ : 386217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش