0
Wednesday 28 May 2014 17:58

امریکہ اور نیٹو افواج نے افغانستان سے متعلق پاکستانی تحفظات کو تسلیم کرلیا

امریکہ اور نیٹو افواج نے افغانستان سے متعلق پاکستانی تحفظات کو تسلیم کرلیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور نیٹو افواج نے افغانستان سے انخلاء اور سکیورٹی صورت حال سے متعلق پاکستانی تحفظات کو تسلیم کرلیا۔ پاکستانی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ دفاعی حکام نے نجی ٹی سے غیر رسمی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ امریکہ اور نیٹو افواج کا انخلاء منصوبے کے تحت ہی ہوگا۔ منصوبے میں پاکستانی تحفظات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ دفاعی حکام کے مطابق نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد وار لارڈز، طالبان اور ڈرگ مافیا سر اٹھا سکتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے تاہم پاکستان سکیورٹی کی صورت حال سے لاتعلق بھی نہیں رہ سکتا۔ افغان صورت حال کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔ حکام کے مطابق، افغانستان میں صورت حال زیادہ خراب ہونے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر صورت حال خراب ہوتی ہے تو پورے خطہ کے لئے تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل کی متوقع صورت حال کے تناظر میں ہماری تیاری اطمینان بخش ہیں، جو بھی صورت حال ہوگی اس سے نمٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 387193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش