0
Thursday 30 Sep 2010 21:30

سینیٹ اجلاس،نیٹو طیارے مار گرائے جائیں،اپوزیشن ارکان کا مطالبہ

نیٹو حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،خودمختاری کی حفاظت کرینگے،پاکستان
سینیٹ اجلاس،نیٹو طیارے مار گرائے جائیں،اپوزیشن ارکان کا مطالبہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق سینیٹ میں آج حکومتی ارکان نے تنقیدی خبریں نشر ہونے پر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ دور آئے گا،جب عوام ڈنڈا اٹھا کر میڈیا کا محاسبہ کریں گے۔اپوزیشن کے سینیٹرز نے نیٹو فوج کے حملوں پر حکومت پر کڑی تنقید بھی کی اور حملہ آور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر پروفیسر خورشید نے کہا کہ نیٹو نے پہلے حملہ کیا،ہم ابھی بحث کر رہے تھے کہ اس نے دوسرا حملہ کر دیا،حکومت ایوان کو بتائے کہ نیٹو حملے روکنے کیلئے کیا ہو رہا ہے۔سینیٹر طارق عظیم نے کہا کہ اگر ہم دو ہیلی کاپٹر نہیں گرا سکتے تو سرحد پر بیٹھی فوج کیا کر رہی ہے،ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی پر نیٹو کو سپلائی معطل کر دی جائے،بعد میں سینیٹ کا اجلاس کل دن 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
نیٹو حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،خودمختاری کی حفاظت کرینگے، پاکستان
اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نیٹو کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور تین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کریگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیٹو کی خلاف ورزیوں پر پہلے ہی سخت احتجاج کر چکا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کی طرح بھارت کی بھی اندرونی مشکلات ہیں،لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کر لی جائیں۔ایک سوال کے جواب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوباما کے نومبر میں دورہ بھارت کے پروگرام میں پاکستان کا دورہ شامل نہیں ہے،تاہم اگر وہ پاکستان آئیں تو ان کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
اپنے دفاع میں پاکستانی سرحدی حدود میں داخل ہوئے،نیٹو
کابل:نیٹو کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے طیارے اپنے دفاع میں پاکستانی سرحدی حدود میں داخل ہوئے۔کابل میں ایساف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں متعدد مسلح افراد کی جانب سے نیٹو طیاروں پر حملے کا خدشہ تھا۔طیارے اپنے دفاع میں سرحدی علاقے میں داخل ہوئے اور کارروائی کی۔بیان میں تصدیق کی گئی کہ فضائی کارروائی کے دوران کئی افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔پاکستان نے نیٹو کی جانب سے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 38802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش