0
Sunday 1 Jun 2014 12:46

تمام مذاہب کی عبادتگاہوں اور جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

تمام مذاہب کی عبادتگاہوں اور جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسیحیوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں، املاک اور جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمے داری اور اس کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے بشپ ہمفری سرفراز پیٹر کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بشپ نے سراج الحق کو جماعت اسلامی کی امارت سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پاکستانی قوم کا ایک اہم جزو ہے، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور املاک کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کا فرض ہے اور ہم اس فرض اور ذمے داری کو ہر صورت پورا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 388195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش