0
Wednesday 4 Jun 2014 19:17

حکومت نے عوام دشمن، غریب مار روایتی بجٹ پیش کیا ہے، سنی اتحاد کونسل

حکومت نے عوام دشمن، غریب مار روایتی بجٹ پیش کیا ہے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، سیّد جواد الحسن کاظمی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا وزیرالقادری اور ارشد مصطفائی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دشمن، غریب مار روایتی بجٹ پیش کیا ہے۔ وفاقی بجٹ مراعات یافتہ طبقے کے لیے ریلیف اور عوام کے لیے تکلیف پر مشتمل ہے۔ حکومت معاشی اہداف میں ناکام ہو چکی ہے۔ بجٹ میں ساڑھے پانچ سو ارب سے زائد مالیت کے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ نیا بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے۔ تنخواہوں میں دس فیصد معمولی اضافہ مذاق ہے۔ نئے بجٹ سے عوامی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ اب خوشنما وعدوں اور نعروں سے کام نہیں چلے گا۔ مسائل زدہ عوام کو محض وعدوں کی نہیں حقیقی ریلیف کی ضرورت ہے۔ وزیرخزانہ نے سالانہ دو ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا۔ بجٹ میں تعلیم کے لیے مختص کی گئی رقم مایوس کن ہے۔ حکومت غربت نہیں غریبوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ہم غریب کش بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 389170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش