0
Friday 6 Jun 2014 00:11

پاکستانی ہائی کمشنر نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی، دفتر خارجہ

پاکستانی ہائی کمشنر نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں قائم پاکستانی ہائی کمشنر نے الطاف حسین سے ملاقات کرکے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر عمران مرزا نے سفارتخانے کے دو افسروں کے ہمراہ الطاف حسین سے ملاقات کی اور وزیراعظم کی جانب سے پھول پیش کئے۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام ہائی کمشنر کو ملاقات کیلئے بیس منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔
دیگر ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر عمران مرزا نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران عمران مرزا نے الطاف حسین کو وزیراعظم نواز شریف کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ قائم مقام ہائی کمشنر نے وزیراعظم کی درخواست پر قونصلر رسائی کی درخواست کی تھی، جس پر برطانوی حکام نے عمران مرزا کو بتایا کہ وہ 20 منٹ کے لیے الطاف حسین سے مل سکتے ہیں، جس کے بعد ہائی کمشنر اور دیگر 2 افسران نے متحدہ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پھول پیش کئے گئے۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 389485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش