0
Saturday 2 Oct 2010 14:37

امریکہ کا گواٹمالا میں انسانی جرائم کے ارتکاب کا اعتراف

امریکہ کا گواٹمالا میں انسانی جرائم کے ارتکاب کا اعتراف
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق امریکا کے صدر براک اوباما نے 60 سال قبل گواٹمالا میں امریکی حکومت کی جانب سے زندہ انسانوں پر خطرناک میڈیکل تجربات کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے گواٹمالا کی حکومت اور عوام سے اس پر معافی مانگی ہے۔ ان انسانی جرائم کا شکار ہونے والے افراد پیچیدہ قسم کے امراض کا شکار ہو جاتے تھے اور امریکی ڈاکٹرز انکے مرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے ذریعے اپنی تحقیقات کے نتائج حاصل کرتے تھے۔ یہ تجربات امریکی حکومت کی نگرانی میں 1946 اور 1948 کے درمیان گواٹمالا کے 1500 سے زائد فوجیوں، قیدیوں اور نفسیاتی امراض کے شکار افراد پر انجام دیئے گئے۔ خفیہ اسناد و مدارک ظاہر کرتے ہیں کہ ان تجربات میں بڑی تعداد میں افراد موت اور انتہائی پیچیدہ قسم کی بیماریوں کا شکار ہوئے تھے۔
دوسری طرف گواٹمالا کے صدر الوارو کولم (Alvaro Colom) نے اوباما کی جنب سے معافی کی اپیل کے باوجود کہا ہے کہ یہ واقعات انسانی جرائم کا واضح نمونہ تھے اور انکا ملک بین الاقوامی عدالت میں اس مسئلے کو پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 38967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش