0
Saturday 14 Jun 2014 19:30

شام، باغیوں کے اسلحہ بازار میں دھماکہ، 30 دہشتگرد ہلاک، درجنوں زخمی

شام، باغیوں کے اسلحہ بازار میں دھماکہ، 30 دہشتگرد ہلاک، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ مشرقی شام میں عراقی سرحد کے قریب واقع اسلحہ بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام کے ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو مایا دین میں دہشت گردوں کی اسلحہ مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس سے 30 دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراق کی سرحد سے محض 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یہ علاقہ القاعدہ سے منسلک شامی دہشتگرد گروپ النصرہ فرنٹ سمیت دیگر باغی گروپوں کے قبضے میں ہے اور یہاں سے عراق میں داعش کے دہشتگردوں کی مدد بھی کر رہے ہیں، جو اس وقت عراق کے کئی شہروں اور علاقوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔ تاہم باغیوں کے ترجمان نے اے ایف پی سے گفتگو میں ٹیلی ویژن رپورٹ کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شہر کی عام سی مارکیٹ میں ہونے والا کار بم دھماکہ تھا، جسے داعش نے نصب کیا تھا اور اس میں کم از کم 15 شہری ہلاک ہوگئے۔ ترجمان عمر ابو لیلہ نے کہا کہ قریبی علاقے میں ہلکے بھاری ہتھیاروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے، لیکن جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک مارکیٹ تھی اور اس میں مرنے والے عام شہری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 391978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش