0
Wednesday 6 Oct 2010 14:43

یمن،برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر حملہ،سفارتکار سمیت تین زخمی

یمن،برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر حملہ،سفارتکار سمیت تین زخمی
 صنعا:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق یمن میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر راکٹ حملے میں سفارتکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دارالحکومت صنعا میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا،جس میں تین افراد زخمی ہوئے،جبکہ برطانوی وزارت خارجہ نے صرف ایک فرد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ یمن میں سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھائی جا رہی ہے،کیوں کہ یورپی ممالک کو القاعدہ کی جانب سے حملوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور بڑی تعداد میں فورس تعینات کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 39381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش