0
Sunday 22 Jun 2014 00:21
عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا گیارہواں دن

عراق میں سعودی اور الجزائری نژاد اعلی کمانڈرز سمیت 100 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک

عراق میں سعودی اور الجزائری نژاد اعلی کمانڈرز سمیت 100 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز – عراق کے صوبے صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے مرکزی کمانڈر میجر جنرل صباح الفتلاوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج 20 جون کو عراق آرمی اور سیکورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش یا آئی ایس آئی ایس کے سعودی نژاد اعلی کمانڈر "خالد الھلالی" کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خالد الھلالی صوبہ صلاح الدین میں داعش کا اعلی کمانڈر اور امیر تھا۔

دوسری طرف عراق ایئرفورس نے بیجی شہر کے علاقے شرقاط میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے داعش کے ایک اعلی سطحی کمانڈر "ابوحبیب الجزائری" کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسی طرح عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے صادر ہونے والے ایک بیانئے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں عراقی ایئرفورس کی کاروائی میں 70 تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بیانئے میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بیجی شہر کے شمال میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر کے ایک کاروان کو نشانہ بنایا جس میں 55 تکفیری دہشت گرد ہلاک اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

عراق آرمی اور سیکورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں "اللطیفیہ" اور "المحمودیہ" میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجی کاروائیاں انجام دی ہیں جن میں 15 تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ عراق کی وزارت دفاع کے بیانئے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں "الاسحاقی" کا علاقہ مکمل طور پر تکفیری دہشت گرد عناصر سے پاک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح عراق کی اینٹی ٹروریسٹ فورسز نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بیجی شہر میں کاروائی کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس کے تین بڑے کمانڈرز سعودی نژاد "ابویمامہ دوسری"، "ابوزینت الیبی" اور "ابوعبداللہ رازق" کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں داعش سے وابستہ دو افغانی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

داعش کے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے موصل جیل میں 300 شیعہ قیدیوں کا وحشیانہ قتل عام:
صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کے مرکزی کمانڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تکریت شہر میں کاروائی کرتے ہوئے ایک تکفیری دہشت گرد کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گرد نے انتہائی سنسنی خیز اعترافات کئے ہیں جن میں سے ایک موصل جیل میں تین سو شیعہ قیدیوں کے وحشیانہ قتل عام سے متعلق ہے۔ میجر جنرل صباح الفتلاوی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گرد کے اعترافات کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے موصل جیل میں موجود تین سو شیعہ قیدیوں کو قتل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش