0
Monday 23 Jun 2014 08:54

کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی گرفتار، 6 فرار

کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی گرفتار، 6 فرار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم افغان بستی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی کراچی ملیر پولیس راؤ انوار کے مطابق پولیس نے سہراب گوٹھ میں واقع افغان بستی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان بھتہ خوری میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بھتے کی مد میں وصول کی گئی 22 ہزار روپے کی رقم اور اسلحہ بھی ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش