0
Thursday 7 Oct 2010 09:50

فلسطینی خاتون قیدی کیساتھ اسرائیلی فوجیوں کا ذلت آمیز سلوک،دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر،اسرائیلی ریاست اور فوج کے لیے ڈوب مرنے کا مقام

فلسطینی خاتون قیدی کیساتھ اسرائیلی فوجیوں کا ذلت آمیز سلوک،دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر،اسرائیلی ریاست اور فوج کے لیے ڈوب مرنے کا مقام
 مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق فلسطینی خاتون قیدی کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے ذلت آمیز سلوک کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے،اسرائیلی فوج کے قبضے سے 22 ماہ بعد آزادی حاصل کرنے والی فلسطینی خاتون کا کہنا ہے کہ اسے دسمبر2007ء میں گرفتار کیا گیا تھا،جس کے بعد اسے تفتیش کی غرض سے Bethlehem کے قریب مرکزِ نظربندی میں رکھا گیا۔ 
فلسطینی خاتون نے بتایا کہ نظربندی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے اسکی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر رکھیں اور اس کے ہاتھ بھی باندھے رکھے۔خاتون کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی نشے کی حالت میں اس کے گرد رقص کرتے اور اس کی ویڈیو بناتے۔فوجیوں کے قہقہے اور موسیقی کی آواز اب بھی اس کے کانوں میں گونج رہی ہے۔فلسطینی خاتون کے ساتھ اس ذلت آمیز سلوک کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔فلسطینی حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے عورت کے وقار کی تذلیل قرار دیا ہے۔عالمی ردعمل کے خوف سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہونے بھی واقعے کی مذمت کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیلی ریاست اور فوج کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

خبر کا کوڈ : 39455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش