0
Tuesday 24 Jun 2014 07:48

قادری صاحب اللہ اللہ کریں آپکا سیزن شروع ہونیوالا ہے، خواجہ سعد رفیق

قادری صاحب اللہ اللہ کریں آپکا سیزن شروع ہونیوالا ہے، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رمضان آرہا ہے، قادری صاحب اللہ اللہ کریں آپ کا سیزن شروع ہونے ولا ہے۔ پولیس پر تشدد انقلاب کا خونی منظر ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 پولیس اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈنڈا برادر انقلابیوں نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ انقلاب کا خونی منظر ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں طاہر القادری کے کارکنوں نے پہلے فائرنگ شروع کی، جس جس نے بھی گولی چلائی وہ ضرور بے نقاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہر القادری کی باتیں کیسے تسلیم کر لیں، جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانتا۔ ہم اسے نہیں مانیں گے، حکومت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ اگر قادری صاحب کو گورنر کا پروٹوکول چاہئے تھا تو وہ پہلے بتا دیتے۔ طاہر القادری اپنے سپورٹرز کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انقلاب کنٹینر یا پھر جہاز کی بزنس کلاس میں بیٹھ کر نہیں آتے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں طاہر القادری سے لڑنے کے لئے ووٹ نہیں ملے۔ عوام نے ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے منتخب کیا ہے۔ کسی کو بھی حکومت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ یہ ملک چند ہزار افراد کا نہیں 18 کروڑ عوام کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش