0
Friday 13 Jun 2014 23:03

زائرین کو فیری اور فضائی سروس کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، میر سرفراز بگٹی

زائرین کو فیری اور فضائی سروس کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، میر سرفراز بگٹی

اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تفتان اور کراچی واقعات کے بعد کوئٹہ ایئرپورٹ بلوچستان اسمبلی سمیت ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ زائرین کو بحفاظت منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے فیری اور فضائی سروس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تفتان بارڈر اور کراچی ایئر پورٹ پر حملوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے بلوچستان میں حساس مقامات کی سکیورٹی کو موثر اور مضبوط بنانے کیلئے مختلف پلان ترتیب دیئے ہیں۔ کوئٹہ ایئر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج کے ایریا کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ لاؤنج میں مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو موثر بنانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی سکیورٹی کے پیش نظر وزراء کی گاڑیوں کیلئے الگ پارکنگ مختص کی جا رہی ہے۔ اسمبلی کی سکیورٹی پر معمور نفری میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو بحفاظت ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے فیری اور فضائی سروس کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے۔ ایران کی جانب سے پنجگور کے علاقے میں 24 راکٹ فائر کرنے کے بعد حکومت نے ایرانی حکام سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کی مذمت کی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ایرانی حدود سے پاکستان پر راکٹ حملے ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجگور بارڈر کے اعلٰی حکام نے ایرانی حکام سے اس مسئلے پر بات چیت کی ہے تاکہ اس کا سدباب ہو سکے۔

خبر کا کوڈ : 391835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش