0
Sunday 29 Jun 2014 13:10

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کی اے پی سی جاری

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کی اے پی سی جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس لاہور میں جاری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، تحریک انصاف کے نائب صدر مخدوم شاہ محمود قریشی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 50 کے قریب سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے ہی ڈاکٹر طاہرالقادری کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے پی سی میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے پی سی ایک نقاطی ایجنڈے پر بلائی گئی ہے جس میں صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر سے تجاوزات ہٹانے کی غرض سے 17 جون کو پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 396055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش