0
Tuesday 1 Jul 2014 21:38

ملک میں قوانین پہلے سے موجود ہیں، عملدرآمد کی ضرورت ہے، سراج الحق

ملک میں قوانین پہلے سے موجود ہیں، عملدرآمد کی ضرورت ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر خیبر پختونخوا سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قوانین پہلے سے موجود ہیں، اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اور عمل درآمد سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ حکمران خود کو آئین و قانون کا پابند بنائیں اور پھر عوام سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ بھی آئین کی پابندی کریں۔ ملک میں امیر اور غریب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا قانون ہے، جو دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں نہیں ہے 90 دن تک بغیر کسی جرم کے ثابت ہونے کے پولیس کی تحویل میں رکھنا غیر انسانی عمل ہے اور حکومتیں اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اس قانون کو غلط استعمال کریںگی۔ پاکستان کا اصل سرمایہ اور طاقت نوجوان ہیں۔ پاکستان کا روشن مستقبل باصلاحیت ہنر مند نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ استعماری قوتوں کے خلاف اور استعماری طاقتوں کے غلامی سے نجات کے لیے نوجوانوں نے آزادی کی شمع روشن کی ہے۔ نوجوان جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وہ شباب ملی پاکستان کے مرکزی صدر عتیق الرحمان کی قیادت میں شباب ملی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ وفد میں شباب ملی خیبر پختونخوا کے صدر حافظ ابرار اکبر، صدر ضلع پشاور حافظ حمید اللہ اور اشتیاق چترالی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 396260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش