0
Tuesday 8 Jul 2014 15:56

استعماری قوتیں سعودی سرمایہ سے عراق و شام میں وحشت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں، علامہ امین شہیدی

استعماری قوتیں سعودی سرمایہ سے عراق و شام میں وحشت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ خدا کی ربویت اور عقیدہ توحید پر کامل ایمان کا حصول اسلامی ایثار کے بغیر ناممکن ہے، نبی کریم (ص) کی سیرت طیبہ گواہ ہے کہ ترویج اسلام کے لئے کبھی طاقت اور ظلم کا سہارہ نہیں لیا، عراق و شام کی صورتحال میں عالمی استعماری قوتیں فرنٹ فٹ پر کھیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لالہ موسٰی کی مرکزی امام بارگاہ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام اور معززین سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان شہر اللہ ہے، جسے خداوند متعال نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے، معصوم (ع) کا فرمان ہے کہ بدنصیب ہے وہ شخص جو ماہ رمضان میں گناہ گار رہ جائے، مکتب اہل بیت (ع) دعا و مناجات کے حوالے سے غنی ترین مکتب ہے، ہمارے تمام گناہوں اور لغزشوں کا علاج ہمارے پاس آئمہ (ع) کی دعاوں کی صورت میں موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں حاصل فرصتیں روزہ دار کے جملہ گناہوں کو بخشوانے کے لئے کافی ہیں، رمضان کریم الہٰیت، نبوت اور قرآن سے تمسک کا بہترین وسیلہ ہے، قرآن مجید و فرقان حمید ہماری رہنمائی کے لئے موجود ہے، جس سے بہترین استفادہ ماہ مبارک میں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استعماری قوتیں سعودی سرمایہ سے شام و عراق میں وحشت و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں، عراق میں برسر پیکار تکفیری دہشت گرد نام نہاد اسلامی نظام حکومت کا نعرہ بلند کرکے امت مسلمہ کے درمیان نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں، یہ دہشت گرد نہ ہی شیعہ ہی نہ ہی سنی بلکہ خارجی ہیں۔ جن کی نظر میں نہ مساجد کا احترام ہے، نہ ہی مزارات و مقدس مقامات کا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ جس طرح لبنان اور شام میں شکست ان کا مقدر بنی، بالکل اسی طرح عراق میں بھی ذلت و رسوائی ان کا مقدر بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 398085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش