0
Tuesday 15 Jul 2014 11:47

آزاد خطے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، چوہدری عبدالمجید

آزاد خطے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں سرمایہ کاری بڑھانے، صنعتوں کو فروغ اور تارکین وطن کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی رغبت دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ منگلا دینہ روڈ کو دورویہ کرنے، ریلو ے ٹریک بچھانے اور ڈرائی پورٹ کے قیام کے علاوہ دیگر اقدامات پر حکومت پاکستان اور پنجاب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ صنعتکاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو آزاد خطہ میں ہر قسم کی سہولیات دے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کشمیر ہاؤس میں آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور انجمن تاجراں کے راہنما جاوید چوہدری کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جاوید چوہدری نے تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور تاجروں کی جانب سے IDBPS کی بحالی کے لئے امدادی سامان دینے بابت تفصیل سے گفتگو کی۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تاجر، سرمایہ کار اور صنعتکار ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ان کا ہر مشکل میں قوم کا ساتھ دینے اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل قدر ہے۔ میرپور میں سرمایہ کاری کے فروغ، تاجروں اور صنعتکاروں کی بحالی اور فعالی کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان میں جی ٹی روڈ دینہ سے میرپور تک سڑک کو دو رویہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ بات کریں گے۔ ڈرائی پورٹ کے قیام اور ریلوے ٹریک کے لئے بھی ذمہداران سے بات چیت چل رہی ہے جلد پیش رفت متوقع ہے، جلد پورے میرپور سمیت انڈسٹری ایریا کے صنعتکاروں کو سوئی گیس بھی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 399507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش