0
Tuesday 15 Jul 2014 17:55

محکمہ تعلیم اور صحت میں تین ہزار بھرتیاں کی جائینگی، وزیر بیگ

محکمہ تعلیم اور صحت میں تین ہزار بھرتیاں کی جائینگی، وزیر بیگ
 اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسبلی وزیر بیگ نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان اسمبلی میں ترقیاتی سکیموں کے بعد دوسرے نمبر پر صحت اور تعلیم پر خطیر رقم رکھا گیا ہے۔ انشاللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں محکمہ تعلم اور محکمہ صحت میں 15،15 سو اسامیوں پر بھرتیاں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت ہنزہ نگر کے زیرنگرانی IHS اور TRF کے تعاون سے دس روزہ تربیتی کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی ہوگی گلگت بلتستان کے عوام کی اگر سابقہ ادوار کی طرح میرٹ کی پامالی کی گئی تو۔ ہمیں امید ہے کہ اس دفعہ میرٹ کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے حق دار کو حق ملے گا۔ اسپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ نے پیرا میڈیکل کے سینئر سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہ دنیا میں انسانیت کی خدمت کرنا سب سے اہم کام ہے جو کہ آپ کرتے ہیں، ہسپتال میں جب مریض پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے اپ ان کو ڈیل کرتے ہیں جو کہ ایک مقدس کام ہے، انسان کی زندگی بچانا عبادت سے بھی زیادہ ہے۔ اس مو قع پر ڈاکٹر شیر حافظ ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ محکمہ صحت ہنزہ نگر کے سینئر ڈسپنسروں کی بدولت محکمہ ہنزہ نگر کا نام روش کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 399606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش