0
Friday 18 Jul 2014 00:17

رائیونڈ سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہونا چاہیئے، رحمان ملک

رائیونڈ سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہونا چاہیئے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ مان لینا چاہیئے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اگر عوام کی خواہش ہے تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہیئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف کو تحریک انصاف کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ مان لینا چاہیئے اور اس حوالے سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم کو بہتر راستہ بتایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے کیونکہ جمہوریت ہوگی تو ملک میں امن آئے گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیئے، پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری راولپنڈی کے بجائے لاہور اترے، میری اطلاع کے مطابق یہ ڈیل تھی۔
خبر کا کوڈ : 400082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش