0
Friday 18 Jul 2014 20:59

شہادتیں فلسطینیوں کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکتیں، اطہر عمران طاہر

شہادتیں فلسطینیوں کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکتیں، اطہر عمران طاہر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا کہ کراچی میں یوم القدس سے قبل آئی ایس او کے کارکنان کی شہادتیں صیہونی ایجنڈے کا حصہ ہیں، سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے، کراچی میں دو  روز قبل بھی ہمارے ایک کارکن کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور آج بھی 2 کارکنان کو شہید کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہادتیں ہمارا ورثہ ہیں، مظلومین کی حمایت میں اپنی جانوں کی نذرانے پیش کرتے رہیں گے اور یوم القدس کو حسب سابق امسال بھی ملی جوش و جذبہ کے تحت منائیں گے۔
لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو میں مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ داعش، آل سعود کے ایجنٹ اور اسرائیل کے حامی سازشی عناصر پاکستان میں موجود ہیں، پاکستان میں داعش اور تکفیری عناصر کیلئے فنڈ ریزنگ کرنے والے مکروہ چہروں سے نقاب نوچ لینا چاہئے، 2 روز میں آئی ایس او کے تین کارکنان کی شہادت انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے کارکنان کو شہید کرکے یوم القدس کی اہمیت کو کم کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، جس میں دشمن کو سوائے ذلت کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ ہم نے مشکل ترین حالات اور بدترین ڈکٹیٹر شپ کے ادوار میں بھی یوم القدس کو شایان شان طریقے سے منایا اور آج بھی اسی روح کیساتھ ہمارا قافلہ سوئے قدس رواں دواں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 400210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش