0
Tuesday 12 Oct 2010 15:21

چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ آئینی نہیں انتظامی ہے،ملک کا سب سے بڑا ناسور دہشتگردی ہے،گیلانی

چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ آئینی نہیں انتظامی ہے،ملک کا سب سے بڑا ناسور دہشتگردی ہے،گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ آئینی نہیں انتظامی ہے،ملک کا سب سے بڑا ناسور دہشتگردی ہے ،جس کی وجہ سے سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ چار سدہ میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ روزگار پروگرام اور غربت سروے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں پروگراموں کے شروع ہونے پر فرزانہ راجہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کا ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج کیا جائے گا اور وفاقی حکومت فنڈز کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی،متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے ایک لاکھ روپے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے سینتیس سال بعد تہتر کا آئین بحال ہوا،ان کی جماعت نے جمہوریت کے لئے شہادتیں دیں اور جیلیں کاٹی ہیں،این آر اوپر عمل درآمد کیس کی سماعت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے سماعت میں وہ پیش نہیں ہوں گے،ملکی صورتحال میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے،انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے اور وہ اس کی تذلیل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف چار ج شیٹ پیش کرنا ن لیگ کا حق ہے،حکومت کے جانے کی باتیں ڈھائی سال سے ہو رہی ہیں،لیکن حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے لینڈ ریفامز بل کے پیش کئے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تو اس پر بات کی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 40096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش