0
Wednesday 13 Oct 2010 12:20

وزیراعظم گیلانی کی ترک ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم گیلانی کی ترک ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد:ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے ایوان وزیراعظم میں وزیراعظم  سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ امور کے علاوہ خطہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے سیلاب ذدگان کی مدد کے لیے ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ترک وزیراعظم،ایوان وزیراعظم پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔بعدازاں دونوں وزراء اعظم نے ون آن ون ملاقات کی ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترک حکومت اور عوام مشکل گھڑی میں پا کستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کا دکھ بانٹنے کے لیے تیار ہیں،طیب اردگان مظفر گڑھ اور ٹھٹھ کے سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ بھی کرینگے۔
جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیراعظم طیب اردگان نے اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کر کے دونوں ممالک میں تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترک وزیراعظم آج صبح جب پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم گیلانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں وزرا اعظم میں پہلے ملاقات ہوئی،اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی بھی موجود تھے،بعد میں دونوں وزرا اعظم کے درمیان ناشتے کی میز پر ملاقات ہوئی،جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے ایشوز بھی زیر غور آئے۔

خبر کا کوڈ : 40163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش