0
Thursday 31 Jul 2014 00:30

کراچی، کوسٹر میں دھماکے سے 4 افراد زخمی

کراچی، کوسٹر میں دھماکے سے 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کوسڑ میں بم دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جنکو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 رضویہ تھانے کی حدود میں ہوا۔ دھماکہ انتہائی زوردار تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے نہیں ہوا کیونکہ گاڑی کا سلنڈر محفوظ ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے ہیں جن کے نشانات گاڑی پر موجود ہے، جبکہ شبہ ہے کہ دھماکے میں زخمی چاروں افراد گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لے جارہے تھے، جوکہ راستے میں بے احتیاظی کی وجہ سے پھٹ گیا۔ پولیس نے تفشیش کی غرض سے چاروں زخمیوں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردیں ہیںَ۔
خبر کا کوڈ : 402246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش