0
Thursday 14 Aug 2014 11:40

پاکستان میں جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، امریکا

پاکستان میں جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، امریکا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے، تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپوزیشن کے احتجاج پر براہ راست تبصرے سےانکار کردیا ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے یہ بات تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج پر امریکی حکومت کا کوئی موقف نہیں ہے۔ امریکا پاکستان میں جمہوری طور پر منتخب سویلین حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے لیکن لوگوں کے اجتماع کے حق کا بھی احترام کرتا ہے۔ نیویارک میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپوزیشن کے احتجاج پر کسی براہ راست تبصرے سے گریز کیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون لوگوں کے پُرامن احتجاج کے حق اور آزادی اظہار کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 404735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش