0
Saturday 16 Aug 2014 18:23

ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب کے دوران ایک مشتبہ شخص گرفتار

ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب کے دوران ایک مشتبہ شخص گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت خیابان سہروردی پر انقلاب مارچ شرکاء کے دھرنا کے دوران مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ یہ مناظر مختلف ٹی وی چینلز نے اپنی اسکرینز پر لائیو نشر کئے۔ علامہ طاہر القادری کا خطاب جاری تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمر ریاض عباسی نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اطلاع دی کہ جلسہ کے پنڈال سے ایک گلو بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فوری طور پر گرفتار شخص کو اسٹیج پر پہنچایا گیا، اس دوران اسٹیج پر افراتفری کا عالم دیکھا گیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے اس شخص کے ہاتھ میں موجود پستول کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، اس شخص کو نصیحت کی اور اسے معاف کرتے ہوئے گلے لگا لیا۔
خبر کا کوڈ : 405107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش