0
Saturday 16 Aug 2014 15:06
آج 4 بجے مطالبات اور انقلاب کا خاکہ پیش کرنے کا اعلان

کارکن گولی کا جواب گولی سے نہ دیں، انقلاب کی کامیابی تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے، طاہر القادری

کارکن گولی کا جواب گولی سے نہ دیں، انقلاب کی کامیابی تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے، طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے سامنے آج شام 4 بجے اپنے مطالبات پیش کروں گا، ان کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا نہیں انقلاب مارچ ہے، اپنے خطاب میں چارٹر آف ڈیمانڈ اور چارٹر آف ریفارمز پیش کرونگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جذباتی انداز میں کہا کہ عوام کا 2 کلومیٹر تک ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے، ملین انقلاب مارچ کے شرکا کو مبارکباد دینے آیا ہوں، لوگوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کی کامیابی تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے، انہوں نے کارکنوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آپ پر گولی چلائے تو اس کے جواب میں گولی نہ چلانا بلکہ اپنا سینہ آگے کر دینا، انہوں نے کہا کہ 38 گھنٹے انقلاب مارچ کا سفر جاری رہا اور میں 38 گھنٹے تک مسلسل جاگتا رہا ہوں، چودھری برادران نے اپنی رہائش گاہ جانے اور آرام کا مشورہ دیا لیکن جہاں میرے کارکن سوئیں گے میں وہیں سوؤں گا۔ طاہر القادری نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ مسلسل 3 دن اسلام آباد انتظامیہ سے مذاکرات میں لگے، 3 دن کے مذاکرات اور محنت کے بعد گزشتہ رات 11 بجے اجازت ملی۔
خبر کا کوڈ : 405087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش