0
Wednesday 20 Aug 2014 08:37

علامہ حسین اصغر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ سبطین حسین الحسینی

علامہ حسین اصغر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ سبطین حسین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ ابراہیم زئی، ہنگو میں مولانا سید حسین الاصغر کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ مولانا ایک باوقار، بردبار اور شجاع عالم دین تھے۔ مرحوم کے دل میں قرآن کا درد اور دین کی تڑپ تھی۔ بزرگ عالم دین نے علاقہ میں خواتین کا مدرسہ قائم کرکے دین مقدس کی تبلیغ و ترویج کی بساط بچھائی۔ انہوں نے علماء کرام کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ میں نے اس لئے خلافت کو قبول کیا کہ اللہ نے علماء سے عہد لیا ہے کہ وہ ظالم کی شکم پُری اور مظلوم کی بھوک پر خاموش نہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 405674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش