0
Wednesday 20 Aug 2014 10:36

پاراچنار آمد کا مقصد قبائل کے مابین امن قائم کرنا اور دھرنا ختم کرنا تھا، کوششوں کے بعد کامیابی حاصل ہوئی، عمائدین ہنگو امن جرگہ

پاراچنار آمد کا مقصد قبائل کے مابین امن قائم کرنا اور دھرنا ختم کرنا تھا، کوششوں کے بعد کامیابی حاصل ہوئی، عمائدین ہنگو امن جرگہ
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ ڈویژن علاقہ بنگش کے 60 رکنی امن جرگہ عمائدین نے کہا ہے کہ امن جرگہ کی کرم ایجنسی آمد کا مقصد یہاں قبائل کے مابین بھائی چارے کی فضا قائم کرنااور دھرنا ختم کرنا تھا۔ حکومت، عمائدین اور علماء کے تعاون سے جرگہ نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی ہے. علاقہ بنگش سے آئے ہوئے 60 رکنی امن جرگہ کےسربراە چیف جسٹس (ر) پشاور ہائی کورٹ سید ابن علی، صوبائی جنرل سکٹری پی ایم ایل این میاں شاە رضا، مولانا سید عبدالحسین، نسیم عباس اور دیگر جرگہ ممبران نے میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن جرگہ کی پاراچنار آنے کا مقصد یہاں کے قبائل میں اختلافات ختم کرنا اور دھرنا ختم کرنا تھا۔ جرگہ کی کوششوں سے احتجاجی دھرنا ختم ہوگیاہے اور اب 16 رکنی جرگہ مصالحت کا عمل مزید آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرےگا۔ جرگہ ممبران نے کہا کہ ہم نے دھرنے کے شرکا کے ساتھ جو وعدے کئےہیں۔ اس کے لئےاپنا کوشش جاری رکھیں گے۔ جرگہ ممبران نےتوقع ظاہر کی کہ 16 رکنی امن جرگہ حکومت سے بھرپور تعاون کرکے باقی ماندە ایشوز باہمی مشورے اور تعاون سے حل کرینگے۔ بنگش امن جرگہ کی جب بھی ضرورت پڑی تو وە یہاں کے امن کیلئے اپنی خدمات پیش کرینگے. جرگہ ممبران نے مذاکرتی عمل کے دوران قبائلی عمائدین، کمشنر کوہاٹ پیر جمال الدین شاە، پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود، پاک آرمی، فرنٹئر کور حکام اور میڈیا کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 405704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش