0
Friday 22 Aug 2014 11:12

امریکی بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں، جنرل حمید گل

امریکی بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں، جنرل حمید گل
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے بانی جنرل حمیدگل نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے 1999ء میں بھی میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف فوجی مارشل لاء سے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے اور ہر اس غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو ایک عوامی حکومت کے خلاف ہو۔ انکا کہنا تھا امریکہ کی طرف سے جاری کئے گئے اس بیان کے دو ہفتے بعد ہی جنرل مشرف نے مارشل لاء کے ذریعے میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور امریکیوں نے جنرل مشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت اور قانون کے خلاف ہر قسم کے اقدام کی مخالفت پر مبنی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو کسی سے کوئي غرض نہیں اسے تو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں اور وہ انہی کے درپے رہتا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کر سکتے اور امریکا پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 406022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش