0
Sunday 24 Aug 2014 23:43

اسلام آباد سنگ مرمر کا قبرستان ہے، جسمیں زندہ لاشیں رہتی ہیں، سراج الحق

اسلام آباد سنگ مرمر کا قبرستان ہے، جسمیں زندہ لاشیں رہتی ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی دولت بیرونی بنکوں میں پڑی ہوئی ہے انہیں کوئی حق نہیں ہے کہ وہ پاکستانی عوام پر حکومت کریں۔ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی ایف آئی آر درج کی جائے، کوئی فرد بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ دو ماہ بعد بھی 14 مقتولین کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی۔ سپیکر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کریں۔ ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ اسلام آباد سنگ مرمر کا قبرستان ہے جس میں زندہ لاشیں رہتی ہیں۔ اسلام آباد میں بیٹھے بہرے اور گونگے حکمران پتھر دل ہیں جو عوام کی بات سننے کے لیے تیار نہیں۔ یہاں سیاست اور جمہوریت کو تجارت بنا دیا گیا ہے۔ سیاسی و معاشی دہشتگردوں نے جمہوریت اور سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے ان سے نجات کے لیے فوج کے ضرب عضب کی نہیں عوامی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 68 سال سے انگریز کے شاگرد جاگیرداروں اور مٹھی بھر اشرافیہ نے ملک پر قبضہ کر کے عوام پر غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی مسلط کر رکھی ہے۔ اسی اشرافیہ نے فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں پر قبضہ کر کے عام آدمی کے لیے اقتدار اور اختیار کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ سیاست اور جمہوریت میں عام آدمی کے لیے کوئی جگہ نہیں جب تک پاکستان سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پاکستان کو اسلامی پاکستان اور قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وہ ہمارا ساتھ دیں۔ ہمیں ایک بار پھر تحریک پاکستان کے جذبہ سے اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے شرکا کو 14-15-16 نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
خبر کا کوڈ : 406500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش