0
Wednesday 27 Aug 2014 22:59

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ، شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ، شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو آپریشنل، تربیت اور انتظامی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کا موثر جواب دینے پر اے ایس ایف کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ اے ایس ایف کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف کی صلاحیت بڑھانے میں فوج کی بھرپور مدد کے عزم اور سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مزید ہم آہنگی اور رابطوں پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کو موثر انداز میں ناکام بنایا جبکہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے مزید آہنگی اور رابطے بھی انتہائی ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش