0
Friday 15 Aug 2014 18:25
آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگرد بھاگ رہے ہیں

دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، جنرل راحیل شریف

دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد پریشانی کے عالم میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کی مدد سے انشاءاللہ ملک سے دہشتگردی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگرد بھاگ رہے ہیں۔ دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ دہشتگرد پریشانی کے عالم میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن دہشتگردوں کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو مزید چوکس رہنا ہوگا۔ سکیورٹی فورسز برق رفتاری سے دہشتگردوں کی کسی بھی کوشش کا بروقت جواب دیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں سمنگلی میں پاکستان ائر فورس اور آرمی ایوی ایشن کے بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس ہی آر) کے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، اسی لیے یہ دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ خالد اور سمنگلی ائیر بیس میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے جائیں گے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کی پشت پناہی سے ملک سے ہمیشہ کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا، دہشت گردوں کو پورے ملک میں چھپنے کی کہیں جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے فورسز کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے کسی بھی حملے کا فوری جواب دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس رہیں۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات میں کوئٹہ میں آرمی کے خالد ایوی ایشن ائر بیس اور سمنگلی میں پاکستان ائیر فورس کے ائیر بیس میں دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے دستوں، پی اے ایف، ایف سی اور فرنٹیرئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔ اعلامیے کے مطابق اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمنگلی میں پی اے ایف کے بیس پر حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 3 کو گرفتار کیا گیا اور کوئٹہ میں آرمی کے خالد ایوی ایشن بیس کے باہر 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 404914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش