0
Friday 29 Aug 2014 16:03

قراقرم یونیورسٹی بورڈ گلگت کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان

قراقرم یونیورسٹی بورڈ گلگت کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ فرسٹ ائیر پری میڈیکل میں گلوبل ہائیر سیکنڈری اسکول اینڈ ڈگری کالج کی سنیرہ امیر نے 452 نمبروں کے ساتھ پہلی، گائیڈرز سکول اینڈ ڈگری کالج کے آصف حسین 438 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گلوبل ہائیر سیکنڈری اینڈ ڈگری کالج دنیور کے علمدار علی نے 414 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج جوٹیال گلگت کے انعام الرّحمٰن نے 413 نمبروں کے ساتھ پہلی، گائیڈرز اسکول اینڈ ڈگری کالج کے تنویرالدین نے 412 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج جوٹیال گلگت کے بشارت دین نے 407 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں گلوبل ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کے سفیر احمد نے 449 نمبروں کے ساتھ پہلی، گائیڈرز سکول اینڈ ڈگری کالج کے تنویر احمد نے 417 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ انٹر کالج چٹورکھنڈ اشکومن غذر کی عطیہ بیگم نے 383 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں بلتستان کالج آف کامرس اینڈ ماڈرن سائنسز اسکردو کے سید ساجد حسین نے 397 نمبروں کے ساتھ پہلی، ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ کی نازیہ عباس نے 385 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ویژن کالج آف کامرس دنیور حنان عالم اور بلتستان کالج آف کامرس اینڈ ماڈرن سائنسز اسکردو کے اقبال علی نے 375 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ انٹر کالج گوپس کے نور دل خان نے 397 نمبروں کے ساتھ پہلی، شاہین ڈگری کالج دنیور کی سونم اقبال نے 391 نمبروں کے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج اسکردو کے جمیلہ بی بی اور معصومہ بتول نے 386 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ مجموعی نتیجہ 34.33فیصد رہا۔ نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے کی۔ نتائج کے مطابق فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحانات میں کل8661امیدوار شریک ہوئے جن میں سے2973 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں 4401طلبہ میں سے 1229 جبکہ 4260 طالبات میں سے1744 امیدوار پاس ہوئے۔ ضلع گلگت کا مجموع نتیجہ 41.58، ضلع اسکردو کا 32.76، ضلع دیامر کا12.63، ضلع غذر کا 33.67، ضلع گانچھے کا 24.15، ضلع استور کا 40.28 اور ضلع ہنزہ نگر کا مجموعی نتیجہ 24.26 فیصد رہا۔
خبر کا کوڈ : 407214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش