0
Thursday 28 Aug 2014 21:38

سازش کے تحت غذر میں فرقہ وارانہ نوعیت کی شر پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، منظور پروانہ

سازش کے تحت غذر میں فرقہ وارانہ نوعیت کی شر پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، منظور پروانہ
 اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ضلع غذر پرامن اور وطن دوست لوگوں کی سرزمین ہے، ایک سازش کے تحت غذر میں فرقہ وارانہ نوعیت کی شر پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، عوام بیرونی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے غذر میں پائیدار امن اور مذہبی ہم آہنگی کی روایات کو برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کریں، غذر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کر کے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے حکومت عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے اگر غذر میں بد امنی کی آگ لگائی گئی تو گلگت بلتستان متاثر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمیں منظور پروانہ نے غذر یوتھ کانگریس کے صدر نور اکبر گوہر سے ملاقات میں کیا۔ نور اکبر گوہر نے غذر کی بدلتی ہوئی سیاسی اور سماجی صورت حال اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں پر مقدمات اور غذر یوتھ کانگریس کے اراکین کو انتظامیہ کی طرف سے ہراسان کرنے جیسے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غذر دشہت گردوں کی آما جگاہ بن چکی ہے، دہشت گرد دن کی روشنی میں غذر کی بیٹیوں کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں، پولیس سپاہیوں کو اغوا کر کے موت کے گھاٹ اتارتے ہیں اور کھلم کھلا اسلحوں کی نمائش کرتے ہیں۔ ان تمام کاروائیوں کے باوجود غذر انتظامیہ مجرموں کی سرکوبی کرنے کے بجائے عام شہریوں کو تنگ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ منظور پروانہ نے غذر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نازک حالات میں غذر کے جوانوں کو علاقے میں قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے، غذر یوتھ کانگریس نوجوانوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، نوجوان غذر کو بیرونی سازشوں اور دہشت گردوں کی ممکنہ کاروائیوں سے محفوظ رکھنے اور علاقے میں چارے کو فروغ دینے کے لئے متحد ہو جائیں، فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بجائے قومی جدوجہد کریں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ ہمارا یہ پرامن خطہ کے دہشت گردوں کی نظر نہ لگے۔
خبر کا کوڈ : 407136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش