0
Saturday 30 Aug 2014 21:15

حکومت نے اگر طاقت کا راستہ اختیار کیا تو حالات کی ذمہ دار وہ خود ہوگی، ناصر شیرازی

حکومت نے اگر طاقت کا راستہ اختیار کیا تو حالات کی ذمہ دار وہ خود ہوگی، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے طاقت کا راستہ اخیار کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، دونوں بھائیوں کو ہرحال میں جانا ہوگا تبھی ممکن ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انقلاب مارچ میں شریک جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری، مسلم لیگ قاف کے چوہدری شجاعت حسین، سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ الیکشن اور سانحہ ماڈل ٹاون کی شفاف تحقیقات اس وقت تک نہیں ہوسکتیں جب تک وزیراعظم اور وزیراعلٰی استعفٰی نہ دیں۔ عارضی طور پر دونوں بھائیوں کو جانا ہوگا، اگر تحقیقاتی کمیشن دونوں بھائیوں کو بری کر دیتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ وہ وزارت عظمٰی اور وزیراعلٰی کے عہدے سنبھال لیں، تاہم ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے اور اس نے فیصلہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش