0
Wednesday 3 Sep 2014 13:17

عوامی احتجاج، یمنی صدر نے حکومت برطرف کر دی

عوامی احتجاج، یمنی صدر نے حکومت برطرف کر دی
اسلام ٹائمز۔ ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی صدر نے عوامی احتجاج کے باعث حکومت کو برطرف کر کے سیاسی جماعتوں اور مظاہرین کے قائدین کی مشاورت سے حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یمنی صدر منصور ہادی نے کچھ روز قبل پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا اعلان کیا تھا جسے واپس لے لیا گیا ہے، حکومت کو برطرف کرنے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت کی بر طرفی کا فیصلہ حوثی باغی رہنما عبدالملیک الحوثی کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کر نے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے، عبدالملیک الحوثی نے دارالحکومت صنعا میں 20 روز تک دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ گزشتہ روز ہزاروں حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ مظاہرین نے پارلیمان کو جانے والے راستے بھی بند کر دئیے۔ 

دوسری جانب منصور ہادی نے کہا ہے کہ خطے کا ایک ملک سازش کے تحت صنعا میں عراق اور شام جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتا ہے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ہادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ملک کو ہر قسم کی خانہ جنگی سے بچانے کے لیے پوری کوشش کریگی۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ تجویز ان کی کمیونٹی کے مطالبات پر پوری نہیں اترتی۔
خبر کا کوڈ : 408026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش