0
Wednesday 3 Sep 2014 17:30
عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف سب نے آواز اٹھائی

تحریک انصاف معاملے کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف معاملے کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی معاملے کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لئے تیار ہے، ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں، جتنی کوشش کر رہے ہیں مزید دھنستے جا رہے ہیں، کہتے ہیں ناامیدی میں سے ہی امید نکلتی ہے، ہم یہاں امید کا دیا جلانے آئے ہیں بجھانے نہیں، سیاستدان کا کام بند گلی سے راستہ نکالنا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس گھر کو جلانے نہیں بچانے آئے ہیں، تیسرے فریق کو دعوت کس نے دی، سب سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں اسلئے آئے ہیں کہ اپنا اور عمران خان کا موقف تاریخ میں ریکارڈ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر جلسوں میں کی گئی باتیں لفاظی اور پارلیمان میں گئی باتیں تاریخ ہوتی ہیں، تنقید کو صدق دل سے قبول کرتے ہیں، کوئی بھی انسان کامل نہیں ہوتا، نقائص سب میں ہوا کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کو متنازعہ قرار دیا۔ ہمیں ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دینا ہوگا جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ آئیں مل کر شفاف انتخابی نظام کو تشکیل دیں، جہموریت کی عمارت کا قیام شفاف الیکشن پر ہونا چاہیئے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی پولیس نے خون کی ہولی کھیلی، شیلنگ کی تمام حدیں پار کی گئی گئیں، جب مظاہرین کیلئے تین اطراف سے راستے بند کر دیئے جائیں تو وہ کیا کریں۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے پانچ ادوار میں ایک بھی تحریر نہیں دی، پانچوں ادوار کو دستاویزی شکل ہم نے دی، حکومت نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے پر بات نہیں ہوسکتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ 17 دن کا رونا نہیں 14 مہینے کی داستان ہے، تحریک انصاف کبھی جمہوریت کو ختم کرنے کی حامی نہیں رہی، احتجاج میں طے کیا تھا کہ مارشل لاء کے خلاف مزاحمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ شفاف انتخابی ڈھانچے کے لئے تھا، عمران خان کی کہیں شنوائی نہیں ہوئی، گوجرانوالہ میں ہم پر حملہ ہوا، پتھر مارے گئے، جوتے دکھائے گے، طاہرالقادری کو کہا تھا کہ خون خرابا ہوا تو جیتی بازی ہار جائیں گے، علامہ نے جواب دیا مجمع کو روکنا انکے بس میں نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چار ارکان کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے گے، مظاہرین پر تین اطراف سے حملہ کیا گیا، اسلام آباد کی پولیس نے خون کی ہولی کھیلی، وفاقی دارالحکومت میں گرائی لاشوں کا کس سے شکریہ ادا کروں، انہوں نے کہا کہ ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں، جتنی کوشش کر رہے ہیں مزید دھنستے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سب نے آواز اٹھائی، کیا آصف زرداری اور دیگر جماعتوں نے اسے متنازعہ قرار نہیں دیا۔ شاہ محمود قریشی استعفوں کا معاملہ دہرائے بغیر ایوان سے چلے گئے، جس سے پارلیمنٹ میں شور شرابہ بھی کیا گیا اور پی ٹی آئی یر شدید تنقید کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 408078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش